ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فارمولہ ریسنگ کار چلانے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنی گل پناگ

فارمولہ ریسنگ کار چلانے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنی گل پناگ

Sun, 30 Apr 2017 12:32:26    S.O. News Service

نئی دہلی،29اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بالی وڈ اداکارہ گل پناگ فارمولہ ریسنگ کار چلانے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ گل پناگ نے اپنے ٹویٹر اور اسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس سے متعلق بہت سے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ غور طلب ہے کہ گل کو کار اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ کا پہلے ہی شوق رہا ہے۔خبروں کے مطابق، گل کو فارمولہ ریسنگ کو لے کر اتنا کوریج تھا کہ انہوں نے اس کے لئے مہندراریسنگ جوائن کی۔مہندراریسنگ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق کی ہے، اس کے بعد اب ہر طرف صرف گل پناگ کی ہی بحث ہے۔گل بارسلونا میں گاڑی ڈرائیو ہے۔ خبروں کے مطابق گل نے ریسنگ ٹریک پر ایم فورالیکٹرومہندراریسنگ فارمولہ کو ڈرائیو کیا ہے۔


Share: